اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہم اس ملک میں کرائے دار نہیں بلکہ اول درجہ کے شہری ہیں !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 26 September 2016

ہم اس ملک میں کرائے دار نہیں بلکہ اول درجہ کے شہری ہیں !

یوپی میں ہو رہے مسلمانوں پر ظلم کو 10 ریاستی وزیر سمیت64 مسلم ممبران اسمبلی کو کہا یہ حکومت کی غلامی کرتے ہیں .اسد الدین اویسی بلواسینگر/ سنت کبیر نگر/سلمان کبیرنگری(آئی این اے نیوز 26 ستمبر 2016) مسلمانوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی روکنے کے لئے کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کا ساتھ دیا مگر کسی بھی پارٹی نے مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا، یہ ہندوستان ہماری جاگیر ہے ہم یہاں کرائے دار نہیں بلکہ اول درجے کے شہری ہیں ہماری لڑائی ملک سے نہیں بلکہ حقوق کے لئے ہے 70 سالوں میں جس طرح سے ہمارے ساتھ ہوئے مظالم کی تاریخ لکھی گئی ہے اس کو بدلنے کی سخت ضرورت ہے اور ہم لوگوں کو اپنے ایمان پر قائم رہتے ہوئے متحد ہو کر اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے آنے والے اسمبلی الیکشن میں سماج وادی پارٹی کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی اتوار کو تحصیل حلقہ خلیل آباد کے سمر یاواں جونیئر ہائی اسکول میں اپنی پارٹی کے عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ غور کیجئے کہ 70 سالوں میں جب ہم نے کانگریس کو موقع دیا توبابری مسجد کی شہادت ہوئی ملیان جیسے فسادات ہوئے اس کے بعد بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی آئی جس میں بی ایس پی نے 2002 میں گجرات میں جس وقت معصوموں کا قتل عام ہورہا تھا اس وقت مودی کاساتھ دیا نیز ملائم سنگھ اور کلیان سنگھ نے جن کے وزیر اعلی رہتے ہوئے بابری مسجد شہید کی گئی، اس کے بعد سماج وادی پارٹی کی یوپی میں پھر حکومت آئی اور ساڑھے چار سال اس حکومت کے ہوگئے ہیں، یہاں اسی طرح کی ترقی ہوتی ہے جس طرح گجرات میں ہوئی ہے آخر اس نے مسلمانوں کے لئے کیا کیا، اس سماج وادی حکومت میں تین سو سے زائد فسادات ہوچکے ہیں افسوس کی بات ہے کہ اس حکومت میں 64 مسلمان ایم ایل اے ہیں لیکن کسی نے آواز بلند نہیں کی، حالیہ دنوں میں بجنور میں مسلمانوں کاقتل عام کردیا کیا گیا لیکن یہ 64مسلم ارکان اسمبلی خاموش رہے انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا ایمان پختہ ہے توضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اپنے حق کی آواز کو بلند کریں اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کے کامیابی کے لئے خطاب کے دوران بار بار بیدار کرنے کی کوشش کی مذکورہ جلسہ کو مجلس کے ریاستی صدر حاجی شوکت علی، مشرقی یوپی کے انچارج حاجی علی احمد، خلیل آباد اسمبلی حلقہ کے صدر معراج خان، خلیل آ باد کے اسمبلی حلقہ کے امیدوار حاجی تفسیر خان، خلیل آباد اسمبلی حلقہ کے جنرل سیکرٹری محمد نسیم احمد، یواسنگھرش سمیتی کے کار گزار صدر سلمان عارف ندوی، عدنان کبیرنگری، کے علاوہ سیکڑوں افراد موجود تھے.