اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بڑے رنج و غم کے ساتھ مفتی محمد ظہور صاحب رحمہ اللہ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کیا سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 26 September 2016

بڑے رنج و غم کے ساتھ مفتی محمد ظہور صاحب رحمہ اللہ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کیا سپرد خاک!

لکھنؤ/عبدالعظیم قاسمی(آئی این اے نیوز 26ستمبر 2016) دارالعلوم ندوہ العلماء کے نائب ناظم ومفتی دارالقضاء اور مدرسہ تحفیظ القرآن سکھٹی مبارک پور کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد ظہور صاحب کا گزشتہ (25ستمبر )فجر کے وقت انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون -نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مفتی صاحب کی عمر تقریبا نوے سال تھی مفتی صاحب کی ولادت 1927میں موضع سکھٹی مبارک پور میں ہوئی شرح جامی تک تعلیم مدرسہ احیاء العلوم مبارک پور میں حاصل کی اس کے بعد ندوہ چلے گئے فراغت کے بعد آپ کی علمی استعداد بالخصوص فقہ میں غیر معمولی صلاحیت کی وجہ سے شعبہ افتاء میں تقرر کرلیا گیا، آپ نے تقریبا 65سال تک تدریسی خدمات انجام دیں گزشتہ کئ سالوں نیابت اہتمام کے عہدے پر فائز تھے انھیں کی سرپرستی میں مدرسہ تحفیظ القران سکھٹی مبارک پور کی بنیاد رکھی گئی جس سے ان کی دلچسپی زندگی کے آخری لمحات تک رہی ان کے مفید مشورے میرے لئے مشعل راہ ہوتے تھے حضرت مفتی صاحب کی وفات ہم لوگوں کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے دعا فرمائیں اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور پس ماندگان کو صبرجمیل اور نعم البدل عطا فرمائے. http://myinanews.blogspot.com