اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم پرسنل لاء میں مداخلت ناقابل برداشت: شیخ مطیع الرحمن مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 18 October 2016

مسلم پرسنل لاء میں مداخلت ناقابل برداشت: شیخ مطیع الرحمن مدنی

پٹنہ(آئی این اے نیوز 18/کتوبر 2016)طلاق ثلاثہ و تعدد ازدواج کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے حلف نامہ پیش کرکے مسلم پرسنل لاء میں دخل اندازی کا راستہ ہموار کرنے کی ایک خفیہ مہم چھیڑی ہے یہ ایسا حربہ ہے جسے اختیار کئے جانے کے بعد امت مسلمہ کے تمام عائلی مسائل یکے بعد دیگرے متاثر ہوتے نظر آئیں گے۔گویا مسلم پرسنل لاء کے بند میں ایک شگاف ڈالنے کی کوشش ہے جو رفتہ رفتہ تیز دھارے کی شکل میں منتقل ہونے کے بعد مسلمانوں کے سارے مسائل یکساں سول کوڈ کے نذر ہو نے سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔مذکورہ خیالات کا اظہار توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج کے چیرمین شیخ مطیع الرحمن مدنی نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کیا۔چیرمین صاحب نے جمہوریت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک جمہوری ہے یہاں کے آئین بھی جمہوری ہیں لہذا جمہوریت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ تمام مذاہب و ادیان کے پرستاروں کو اپنے مذہبی اصول و ضوابط کے مطابق عبادات و معاملات طے کرنے کا حق فراہم کیا جائے۔اور یہ بات سراسر ناانصافی پر مبنی ہے کہ ملک ہندستان کے کچھ افراد جمہوری قوانیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء کے خلاف یکساں سول کوڈ کی فضا قائم کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے ،جس سے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔مدنی صاحب نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ طلاق ثلاثہ و تعدد ازدواج کے سلسلہ میں افواہوں کا زیادہ سہارا لیا جارہا ہے جبکہ حقائق سے کنارہ کشی اختیار کی جارہی ہے ۔ طلاق ثلاثہ و تعدد ازدواج کے ذریعہ یہ پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے کہ ہر مسلم چار چار شادیاں کرکے تین تین طلاق دینے پر پابند عمل ہے۔جس سے خواتین کے ساتھ نہایت برا برتاو کیا جاتا ہے۔حالانکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے کہ مذہب اسلام نے خواتین کو جتنا حقوق دیا ہے شاید ہی کوئی ایسا مذہب ہوجس نے عورت کو عزت و ناموس عطا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی پاسداری کا لحاظ رکھا ہو۔شیخ مطیع الرحمن نے رہبران قوم و قائدین ملت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طلاق ثلاثہ کے خلاف رچی جانے والی سازش کے تحت متحد ہوکر بلا تفریق مسلک و منہج کے سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ کے خلاف ایک موثر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے عائلی قوانین کی بقاء و تحفظ کا سامان مہیا ہوسکے۔یہ بات یاد رہے کہ طلاق ثلاثہ کا مسئلہ صرف ایک بہانہ ہے ورنہ اس کے درپردہ پورے قوانین اسلامی کو ہتھیا نے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔اس کے خلاف مسلم پرسنل لاء کے بینر تلے بلا تفریق مذہب و ملت جمع ہوکر امت مسلمہ کی ایک درد انگیز آواز بن کرمسلم پرسنل لاء کے خلاف بلند ہونے والی آواز کو پست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔