اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ امام محمد انور شاہ میں’مختارات الامام الکشمیری‘ کے رسم اجراء کے موقع پر نامور علماء کاخطاب !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 18 October 2016

جامعہ امام محمد انور شاہ میں’مختارات الامام الکشمیری‘ کے رسم اجراء کے موقع پر نامور علماء کاخطاب !

ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ  دیوبند(آئی این اے نیوز 18/ اکتوبر 2016) ملک کے نامور علماء کرام کے ہاتھوں جامعہ امام محمد انور شاہ میں’’ مختارات الامام الکشمیری‘‘ کارسم اجراء عمل میں آیا اس موقع پر معروف عالم دین مولانا قمر الزماں الٰہ آبادی نے علامہ کشمیری کی علمی پختگی اور تقویٰ وطہارت پر نیز درسی خصوصیات پر خطاب کیا اور کہا کہ علامہ کشمیری کی تحریروں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو اکابرین کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیوں کو سدھارنا چاہئے دارالعلوم وقف کے مفتی اعظم مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی نے مذکورہ کتاب کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کام کی تکمیل پر مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نیز مترجم کتاب مولانا عبدالرشید بستوی کو مبارک باد دی۔مفتی عزیز الرحمن فتح پوری نے علامہ کشمیری کی قدرت حافظہ پر اور قادیانیت کی بیخ کنی کے لئے ان کی خدمات اور مقدمہ بھاول پور میدان کی علمی حوالوں سے مدلل خطاب کیا اور ان کے اہم گوشوں کو اُجاگر کیا اس موقع پر ادارہ کے مہتمم مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے اپنے تفصیلی خطاب کے دوران کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہر دور میں ایسی شخصیات پیدا کیں جنہوں نے دین اسلام کی ہمہ نوع خدمات انجام دیں اور پوری دنیا میں نیک نامی اور شہرت دوام حاصل کی دارالعلوم دیوبند کے سابق صدر المدرسین علامہ سید انور شاہ کشمیریؒ ان ہی باتوفیق علماء میں سے تھے ان کی یادداشت علمی استحضار، وسعت نظری، کثرت مطالعہ اور تقویٰ طہارت دیکھ کر خیرالقرون کی یاد تازہ ہوتی تھی انہوں نے حدیث نبوی کی تدریس میں ایک انقلابی طرز کی بنیاد ڈالی ان سے پہلے برصغیر میں نہ اس طرح کی تفصیل ہوتی تھی اور نہ ہی متقدمین علماء ومحدثین کی کتابوں اور ان کے اعتدال وآراء سے اس قدر اعتناء، باہم متعارض احادیث میں ان کی تطبیق، حضرات ائمہ، مجتہدین کے مختلف اقوال میں توفیق ، مشکلات، قرآن وحدیث کی جامع تشریح اور قرآن وحدیث نیز فقہ میں باہمی ربط پھر ان کا کلام ندرت، انفرادیت کا آئینہ دار اور اپنی مثال آپ ہوتا تھا۔ دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ علماء ہند، علماء دیوبند اور بالخصوص علامہ انور شاہ کشمیری نے علم حدیث کے حوالے سے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اور بیش قیمت کتابیں تحریر کی ہیں ان سے علماء اور طلباء مستفیض ہورہے ہیں ۔ علامہ کشمیری کا نعم البدل ابھی تک دنیا میں نہیں پیدا ہوا ہے۔ مفتی محمد اشرف بینگلوری نے مولانا انظر شاہ کشمیری کی زبان وبیان اور ان سے اپنے تلمذ پر گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کو یکسوئی کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی اس دوران مولانا عبدالرشید بستوی نے مولانا انظر شاہ کشمیری اور علامہ انور شاہ کشمیری کے طرز تدریس ، اسلوب خطاب، تصنیف وتالیف کے منبع اور انداز وبیان کو تفصیلی طورپر بیان کیا قبل ازیں اجلاس کا آغاز محمد شمشاد کی تلاوت کلام پاک اور محمد ثاقب کی نعت پاک سے ہوا جب کہ جامعہ کا ترانہ محمد حسین اور محمد مجیب نے پیش کیا اس موقع پر دارالعلوم وقف کے استاد مولانا محمد اسلام قاسمی، مفتی احسان قاسمی، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، مولانا زین الدین، قاری واصف، مولانا شکیب قاسمی، مولانا نثار خالد ، حافظ محمد عاصم ، مولانا شیث ، مولانا طلحہ اعظمی، مفتی نوید، مفتی حنیف، مفتی محمد ساجد، مفتی وصی، مولانا بدرالاسلام، مولانا زکی انجم، مولانا فضیل احمد ناصری، مولانا عثمانی غنی، مولوی ثاقب انصاری، حافظ حمدان، فائز سلیم صدیقی، مرغوب احمد وغیرہ خاص طورپر شریک رہے.