اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج کے لئے 2 جنوری سے شروع ہو جائے گی درخواست، پوروانچل سے چار ہزار سے زائد زائریں جائیں گے مکہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 21 December 2016

حج کے لئے 2 جنوری سے شروع ہو جائے گی درخواست، پوروانچل سے چار ہزار سے زائد زائریں جائیں گے مکہ!

®ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/ دسمبر 2016) اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک حج ہے اسلام کے ماننے والوں کو اس دن کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب خدا کی رحمت ہو اور وہ حج کے سفر پر جا سکیں اس بار پوروانچل کے چار ہزار سے زائد لوگوں کو یہ موقع ملنے کی امید ہے جس میں سب سے زیادہ لوگ اعظم گڑھ اور الٰہ آباد کے ہوں گے حج کے لئے درخواست کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے سال 2017 میں 2 جنوری سے حج کے لئے درخواست شروع ہو جائے گی. بتادیں کہ حج اسلام کے پانچ فرائض میں آخری فریضہ ہے توحید کے بعد نماز، روزہ، زکوٰة تو مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ادا کر سکتا ہے لیکن حج کے لئے مکہ کا سفر ضروری ہے خاص بات یہ ہے کہ حج ہر مسلمان پر فرض نہیں ہے لیکن اس کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے. اگر کوئی مسلمان ضروریات کو پورا کرنے اور قرض ادا کرنے کے بعد حج کے سفر کا خرچ اٹھانے کے قابل ہے تو حج اس پر فرض ہو جاتا ہے. حج اسلامی سال کے آخری مہینے ذی الحجہ کی آٹھ سے بارہ تاریخ یعنی پانچ دن ہوتا ہے لیکن اس کا عمل بہت پہلے شروع ہو جاتا ہے. گزشتہ سال پوروانچل سے 4200 لوگوں کو حج کا موقع ملا تھا ابھی تک کوٹہ بڑھا نہیں ہے ایسے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2017 میں بھی 4000 سے 4200 لوگوں کو سفر کا موقع ملے گا. ضلع حج ٹرینر حاجی سلیم احمد پپو کے مطابق حج کمیٹی کی طرف سے درخواست کے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے. حج کے سفر پر جانے کی چاہ رکھنے والے 2 جنوری سے درخواست کر سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ پوروانچل سے اس بار بھی گزشتہ سال کے برابر حاجی جانے کا امکان ہے. پوروانچل میں سب سے زیادہ الٰہ آباد سے 580 اور اعظم گڑھ سے 545 حج مسافرین جائیں گے باقی مسافرین بھدوہی، جونپور، وارانسی، چندولی، مئو، بلیا، غازی پور، گورکھپور، دیوریا وغیرہ 14 اضلاع سے ہوں گے.