اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حلب و فلسطینی مظلوموں کی پکار اور مملکت اسلامی کی خاموشی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 21 December 2016

حلب و فلسطینی مظلوموں کی پکار اور مملکت اسلامی کی خاموشی!

ازقلم: عزیزالرحمن حنفی امبیڈکر نگر ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اسلام ایک پرامن مذہب ہےاسلام کے اندر جتنا امن وسکون ہے کسی اور مذہب میں نہیں اسکی حقانیت کو ہر کوئی خندہ پیشانی سے تسلیم کرتا ہے عیسائی ہو یا یہودی کرشچن ہو یا ہندو ہر کسی نے اس کو با مہذب اور تہذیب یافتہ سمجھا ہے لیکن ہم مسلمانوں نے اسکی وقعت کو کھو دیا ہے آج پوری امت مسلمہ اختلافی مسئلے میں پڑ کر اسلام کو پارہ پارہ کر رہی ہے ہر کوئی اپنے کو حق بتانے کیلئے دوسروں پر طعنہ زنی کسنے میں فخر محسوس کرتا ہے پوری امت مسلمہ کو فرقے میں بانٹ کر رکھ دیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ہر جگہ مسلمان خستہ حال نظر آ رہے ہیں حلب ہو یا فلسطین روہنگیا ہو یا برما ہر جگہ مسلمانو ں کی ماؤں اور بہنوں کی عزت سر بازار نیلام ہو رہی ہے کیا اسی دن کو دیکھنے کیلئے پیارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قربانی دی تھی کیا اسی دن کو دیکھنے کیلئے حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر، جنگ احد، غزوہ تبوک اور غزوہ حنین میں اپنے جیت کا پرچم گاڑا تھا تاکہ قبلہ اول کی بے حرمتی سر عام انجام دی جائے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں انکو انکے گھر سے بے گھر کر دیا جائے انکی عزت سے کھلواڑ کیا جائے اسی دن کیلئے صلاح الدین ایوبی نے فلسطین کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا. مجھے شرم آتی ہے عار محسوس ہوتی ہے اس بات کو بتاتے ہوئے کہ آج پوری دنیا میں اسلامی مملکت تقریبا چالیس یاپچاس ہے لیکن کوئی بھی اسلامی مملکت اس پر آواز نہیں اٹھا رہی ہے حیرت تو یہ ہیکہ جو اپنے آپ کو اسلامی گڑھ بتاتا ہے اپنے آپ پر فخر محسوس کرتا ہیکہ اسلام ہمارے گھر سے نکلا وہ بھی خاموشی کا دامن پکڑے ہوئے ہیں جسکے پاس نہ تو مالیت کے اعتبار سے قلت ہے اور نہ ہی فوج کے اعتبار سے ہر طرح سے یہ ملک طاقتور ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اسکی طاقت کا ندازہ اس بات سے لگائیں کہ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کی سیکورٹی اسی کے ملک کی ہوتی ہے لیکن سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی سیکورٹی کا عالم یہ ہیکہ انکے پاس دس پاکستان کی سیکورٹی ہے تو دس امریکہ کی دس لندن کی دس چین کی تقریبا ہر ممالک کی سیکورٹی میں رہتے ہیں پھر بھی سعودی عرب کیوں نہیں آواز اٹھا رہا ہے آخر خاموشی کی کیا وجہ ہے کیا فلسطینی ہمارے بھائی بہن نہیں کیا حلب میں انکا خون نہیں بہایا جا رہا ہے کیا روہنگیا کے مسلمان بے یار و مددگار نہیں آخر کس چیز نے آپ کو انکی مدد سے روکا ہے اس سے تو یہ ثابت ہوتا ہیکہ آپکی پوری سلطنت امریکہ اور اسرائیل کی غلام بن چکی ہے جس کی بناء پر آپ آواز اٹھانے سے کتراتےہیں ⚜مجھے اپنوں نے بے گھر کیا غیروں پر الزام کون کسے🔷 امید جس سے تھی اسی کے آکے مجھے ضرب لگے🔷 اب بتائیں یہ کس سے مدد طلب کریں کون انکی پکار کو سننے والا ہے جب اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا تو غیروں پر کیا امید کی جا سکتی ہے. عزیز ساتھیوں! اس وقت کے آنے سے پہلے ہمیں پورے طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں کہ جو فلسطینیوں کے ساتھ ہو رہا ہے ہمارے ساتھ بھی ہونے لگے اللہ تعالی کا ارشاد ہے "کہ ہم کسی قوم کو برباد نہیں کرتے الا یہ کہ وہ اپنے برے اعمال کیوجہ سے اپنی بربادی خود چاہے" اسی لئے ہمیں اپنے اعمال کو درست بنانے کیلئے بھر پور کوشش کرنی چاہئے اور جتنا ہو سکے ہم برما حلب روہنگیا فلسطینیوں کے لئے دعا کریں کیونکہ اتنا تو طے ہیکہ انکی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آئیگا ہر شخص کی آنکھ پر غلامی کا پردہ پڑا ہے لہذا ہم سے جتنا ہو سکے ان کے لئے دعا کرنی چاہئے.