اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالمجید اصلاحی جیراجپور سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 18 January 2017

نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالمجید اصلاحی جیراجپور سپرد خاک!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2017) بلریاگنج علاقہ کے جیراجپور گاؤں کے مشہور عالم دین مولانا عبد المجید اصلاحی کا انتقال ہو گیا "انا للہ وانا الیہ راجعون" وفات کی خبر سنتے ہی علاقہ کے اہل علم میں غم کا ماحول ہوگیا.
مولانا عبد المجید نے مدرسۃ الاصلاح سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی تھی، اس کے بعد تکمیل الطب کالج لکھنؤ سے طب کی تعلیم پائی تھی اس طرح وہ عربی زبان میں بھی مہارت رکھتے تھے اور طب میں بھی یہ ان کی ایسی خوبی تھی جو انھیں بہت سے لوگوں میں ممتاز کرتی تھی وہ اپنی دینی و علمی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے.
موجود دور میں بہت سے اطبا ہیں جو اپنے فن میں ماہر ہیں، لیکن عربی زبان سے نابلد ہیں اسی طرح بہت سے لوگ ہیں جو عربی زبان میں مہارتِ تامہ رکھتے ہیں لیکن طب ان کا میدان نہیں ایسے لوگ خال خال ہیں جو دونوں میدانوں میں مہارت رکھتے ہوں حکیم عبد المجيد اصلاحی ان میں سے ایک تھے.
مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی (CCRUM) نئی دہلی، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے  اس کے شعبہ 'لٹریری ریسرچ یونٹ' کے تحت طب کے عربی مصادر کے ترجمے کا منصوبہ بنایا گیا تو ذمے داروں کی نگاہ انتخاب ان پر پڑی چنانچہ انھوں نے کونسل کی متعدد کتابوں کا ترجمہ کیا  ان میں مورخ طب ابن ابی اصیبعہ کی کتاب 'عیون الأنباء فی طبقات الأطباء' (2جلدیں) اور مشہور طبیب ابو بکر محمد بن زکریا رازی کی شہرہ آفاق تصنیف 'الحاوی الکبیر فی الطب' (23جلدیں) کی ابتدائی 7 جلدوں کا ترجمہ خصوصیت سے قابل ذکر ہے  ممکن ہے اور بھی طبی کتابوں کا ترجمہ کیا ہو، لیکن CCRUM کی کتابوں میں مترجم کا نام شائع نہ ہونے کی وجہ سے اس کا سراغ نہ لگ سکا اس کے علاوہ انھوں نے علامہ ابن قیم کی کتاب 'زاد المعاد' (5جلدیں)کا بھی ترجمہ کیا تھا، جس کی چوتھی جلد 'طب نبوی' پر ہے.
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے، انھیں اجر سے نوازے، انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمیـــــن