اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک بھر میں شوال کے چاند دیکھے جانے کی اطلاع ہوچکی ہے، 26/جون بروز سوموار کو ہندوستان میں منائی جائے گی عید!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 25 June 2017

ملک بھر میں شوال کے چاند دیکھے جانے کی اطلاع ہوچکی ہے، 26/جون بروز سوموار کو ہندوستان میں منائی جائے گی عید!


رپورٹ: وسیــــم شیــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 25/جون 2017)ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آج چاند دیکھا گیا اور متفقہ طور پر کل یعنی 26 جون بروز سوموار کو ہندوستان میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
موصولہ خبر کے مطابق بہار، بنگال، آسام، منی پور، اترپردیش، دہلی ،بنگلور ،مہاراشٹرا سمیت پورے ملک میں شوال کا چاند دیکھا گیا، امارت شرعیہ پٹنہ کی رویت ہلال کمیٹی ،جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی ،جمعیة علماءہند دہلی کی رویت ہلال کمیٹی، ادارہ شرعیہ کی رویت ہلال کمیٹی اور اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی نے کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کے دیکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ اعلان کیاہے کہ 29 رمضان کو عید کا چاند نظر آگیا ہے ،26 جون بروز سوموار کو پورے ملک میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ،خلیجی ممالک اور یورپ و ایشاء کے کچھ ممالک میں آج عید الفطر کی نماز ادا کی جا چکی ہے.