اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 30 October 2017

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا!


تحریر: محمد امداد اللہ قاسمی بھوارہ مدھوبنی بہار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  مکرمی!
      گزشتہ دنوں ملک کی برسراقتدار پارٹی کے سرکردہ رہنما نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کے ہے اور ملک کے ماحول کو بگاڑنے کی ناپاک اور مکارانہ کوشش کی ہے۔اس نے اپنے زہر افشاں بیان  میں جہاں اور بھی نفرت کی باتیں کی وہیں اس نے کہا کہ ملک کے مسلمان تین مندر؛رام مندر،کاشی وشوناتھ ،اور کرشن مندر سے دست بردار ہوجائے اور اپنی ضد چھوڑ دے ورنہ بیوقوفی میں لڑنے پر 40/ہزار مسجد توڑ کر مندر کی تعمیر کر دی جائے گی۔ یہ اور ان جیسے ہزاروں بیانات ہیں جو عارضی حکومت کے نشے میں مدہوش ہوکر دئے جارہے ہیں۔
ملک کا بر سر اقتدار طبقہ اپنی اکثریت کی وجہ سے جو چاہے کرے اور بکے مگر انہیں اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان اس دنیا کا مقدر ہیں،جب تک مسلمان ہیں؛یہ دنیا ہے اور جس دن مسلمان ختم ،دنیا ختم ہو جائے گی  دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ بغداد میں تاتاریوں نے ایک ہی دن میں دو لاکھ سے زائد مسلمان عورتوں بچوں بزرگوں جوانوں کو قتل کردیا لیکن مسلمان نہیں مٹے۔ اسپین میں مسلمانوں کو حرف غلط کی طرح مٹادیا گیا لیکن مسلمان نہیں مٹے۔ فرعون نے ایک بچے کو ہلاک کرنے کیلئے ستر ہزار بچوں کو ہلاک کردیا لیک موسیٰ کو ہلاک نہ کرسکا۔ ابراہیم کو آگ میں پھینک دیا گیا اور آگ گلزار بن گئی ۔
مسلمانوں کی حفاظت ان کا خالق ایزدی کرنے والا ہے جس نے اپنے گھر اور مسجد کعبہ کی حفاظت کے لئے ہاتھیوں کے اسباب سے لیس لشکر ابابیل کے معمولی چوڑیوں سے ہلاک و برباد کرکے رہتی دنیا تک کے لئے نشان عبرت بنادیا۔جس نے  یونس علیہ السلام  کو مچھلی کے پیٹ سے زندہ برآمد کیا۔ وہ اللہ آج بھی زندہ ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام  پر آگ کو گلزار کردیا ۔ وہ اللہ آج بھی زندہ ہے ۔ باطل چاہے اپنی پوری  طاقت استعمال کرلے اور جو چاہے بکے لیکن مسلمانوں کو ملک بدر نہیں کرسکتے،انہیں مٹا نہیں سکتے ان کے مساجد کو توڑ نہیں سکتے۔نہ انہیں مٹایا جاسکتا ہے نہ اسلام کے دامن پر شکن پڑسکتی ہے۔
                ــــــــعــــــ
نور خدا  ہے کفر کی حرکت پہ  خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

 مظلوم کی آہ سے بچو، یہ اقتدار کی کرسی کو ہلادیتی ہے۔ یہ ظالم اور اس کی حکومت کی موت کا سامان ہے ۔