اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمہوریت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت: مولانا مشتاق ضمیر احمد نعمانی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 29 January 2018

جمہوریت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت: مولانا مشتاق ضمیر احمد نعمانی

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
کاسگنج(آئی این اے نیوز 29/جنوری 2018) مولانا مشتاق ضمیر احمد نعمانی (سکریٹری) آل انڈیا تحریک عوام ہند نے کاسگنج فساد کی پرزور مذمت کی ملک میں عدم  تحفظ اور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحانات جمہوریت کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، فرقہ پرست طاقتیں ہر موقع پر اس بات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے یہ ملک صرف ہندوؤں کا ہے کسی اور کو اس پر اپنا حق جتانے کا کوئی حق نہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی یوم جمہوریہ کے موقعے پر کاسگنج شہر میں ہے ہونے والا فرقہ وارانہ فساد ہے جس کی تفصیل یہ سامنے آئی ہےکہ ویر عبدالحمید تراہے پر علاقے کے مسلمانوں نے جمعہ کے بعد یوم جمھوریہ سے متعلق ایک پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، پر کرسیاں ڈال دی گئی جس کو فرقہ پرست طاقتوں برداشت نہ کرسکیں اور نوجوان کا ایک جھنڈ بھگوا جھنڈے اورترنگیں  لیے ہوئے وہاں پہنچ گیا اور جلسہ گاہ کو نقصان پہنچایا اور کرسیاں ادھر ادھر پھینک دی، جس پر انکی مسلمانوں سے نوک جھوک ہوئی اور فرقہ وارانہ فساد بھڑک اٹھا، مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی ان کے مذہب کو برا بھلا کہا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کو زخمی کیا گیا، جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا اور فرقہ پرست لوگ اس بات کا اظہار کرنے میں کامیاب ہوگئے کی ملک صرف ہندوؤں کا ہے مسلمانوں کااسمیں کوئی حصہ نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں سب سے زیادہ خون مسلمانوں نے بہایا ہے، اور اپنے خون سے ملک کو سینچا ہے.
 آل انڈیا تحریک عوام ہند کے سکریٹری مولانا مشتاق ضمیر احمد نے کہاکہ کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں کا اہم کردار رہا ہے نہ جانے کتنے مسلمانوں کو پھانسی کے پھندوں پر چڑھایا گیا، نہ جانے کتنے مسلمانوں کو ہاتھی کے پیروں نیچے روندا گیا، کتنے مسلمانوں کو آگ کی بھٹی میں جھونکا گیا اور بس یہی نہیں انگریز کے خلاف سب سے پہلا جو فتویٰ دیا تھا وہ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے دیا تھا، اور آج فرقہ پرست طاقتیں اس ملک سے ہمارا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں یہ ان کی بھول ہے. مولانا مشتاق ضمیر احمد نعمانی  نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہمارے آباؤاجداد نے اسے خون سے سینچا ہے ہم اس ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے اور اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی بازی لگا دیں گے مولانا موصوف نے کہاں ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتےہیں جمہوریت کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے اگر یہ محفوظ نہ رہا تو ملک کھوکھلا ہو جائے گا اور اس چمن کو بڑا نقصان پہنچے گا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمہوریت کے تحفظ کے بقا کے لئے ہر ممکن کوشش کرے اس ملک کو كھو کھلا ہونے سے بچائیں اور جوفرقہ پرست لوگ ہیں ان پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ فرقہ پرست لوگ ملک کو نقصان نہ پہنچائے اور ہمارا یہ پیارا وطن جس میں صدیوں سے ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی بھائی کی طرح رہتے ہوئے اسی طرح رہتے رہے مولانا موصوف نے کہاں کہ تحریک عوام جلد از جلد وزیر اعلی کو ایک میمورنڈم بھی دے گی.