اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس اسلامیہ کا تحفظ دراصل دین اسلام کا تحفظ ہے، ایمان وشریعت کی حفاظت کیلئے ہمیں مدارس سے وابستہ ہونا پڑے گا، جامعہ احسن المدارس پوجا کالونی کے سالانہ جلسہ عام سے علماء کرام کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 29 March 2018

مدارس اسلامیہ کا تحفظ دراصل دین اسلام کا تحفظ ہے، ایمان وشریعت کی حفاظت کیلئے ہمیں مدارس سے وابستہ ہونا پڑے گا، جامعہ احسن المدارس پوجا کالونی کے سالانہ جلسہ عام سے علماء کرام کا خطاب!

لونی/ غازی آباد(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2018) موجودہ وقت میں ہمارے ملک عزیز میں جس طریقے سے مسلمانوں اور شریعت مطہرہ پر حملہ ہورہے ہیں کسی سے مخفی نہیں ہے اگر ایسے نازک وقت میں ہم نے اپنا تعلق علماء کرام اور مدارس اسلامیہ سے نہیں کیا تو یادر کھیئے وہ دن دور نہیں ہماری رہی سہی تشخص ختم ہوجائے گی، بڑے بڑے علم کے کارخانے اور علماء و صلحاء کی سرزمین بغداد سمرقند اور بخارا کے لوگوں نے جب علماء کی ناقدری کی تو آج وہاں کی سرزمین آنسو بہا رہی ہے جہاں قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند ہوتی تھی، آج وہاں اور ہی کچھ ہو رہا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار معروف نوجوان فاضل مولانا آصف محمود قاسمی نے کی، مولانا موصوف نے علامہ اقبال کے اس قول کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جب علامہ اقبال یورپ سے واپس آئے تو انہوں نے کہاکہ ان مدارس کو اپنی حالت پر چھوڑ دو ورنہ یورپ کا جو نظارہ میں نے دیکھا ہے وہ ناقابل بیان ہے.
جمعیت علماء ہند دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک وہ ملک ہے جس کے بارے میں آقاء مدنی ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا کہ مجھے ہندوستان سے علم کی بو آتی ہے، آج چند فرقہ پرست لوگ ہمیں غدار وطن کہہ رہے ہیں جب کہ ہمارے اکابرین نے انگریزوں سے آزاد کرانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دی تھی.
اس موقع پر مولانا مفتی نادرالقاسمی خطیب جامع مسجد اوکھلا دہلی نے اپنے تفصیلی خطاب میں قرآن کریم کی حقانیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ قرآن کریم رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے سراپا ہدایت ہے اور آنے والی بنی نوع انسانی کیلئے مشعل راہ ہے.
 واضح ہوکہ جامعہ کا یہ پروگرام تین نششتوں پر منعقد ہوا، پہلی نشست میں معروف عالم دین مولانا شہاب عالم قاسمی کے دست مبارک سے طلبہ وطالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا اور دوسری نشست میں خواتین کا پروگرام ہوا.
جلسہ کا آغاز معروف قاری خوش الحان قاری محمود الحسن کی تلاوت کلام پاک اور مولوی شبیر احمد مظفر پوری کی نعتیہ کلام سے ہوا، مفتی عمران قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ ہذا نے تعلیمی رپورٹ پیش کی اور مولانا فیاض حسن ندوی ناظم جامعہ ہذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا.
اس موقع پر مولانا بشیرالحسن فلاحی عرف کوثر حیدر آباد، مولانا نظام الدین قاسمی، مولانا رحمت اللہ، مولانا عارف سراج نعمانی، قاری مستقیم صاحب، مولانا یاسین صدیقی قاسمی سکریٹری آل انڈیا تحریک عوام ہند، قاری یونس، بھائی نگار صاحب، حاجی اسرار، قاری انشاءاللہ، مولانا انعام الحسن کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام موجود تھے.