اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اترپردیش بنکر سبھا کے بینر تلے تحریک کا آغاز، بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی ناقابلِ برداشت ہے: حاجی افتخار احمد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 31 March 2018

اترپردیش بنکر سبھا کے بینر تلے تحریک کا آغاز، بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی ناقابلِ برداشت ہے: حاجی افتخار احمد

معراج احمد
ـــــــــــــــــــ
ٹانڈہ/امبیڈکرنگر(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بجلی سبسڈی کو ڈی بی ٹی کے ذریعے براہ راست پاور لوم بنکروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے معاملے کو لے کر بنکروں کا غصہ عروج پر ہے، بنکروں کے تئیں صوبائی حکومت کے لاتعلق رویہ ہی مخالفت کی وجہ بن رہی ہے، نتیجتاً اترپردیش بنکر سبھا کے بینر تلے صوبے کے سبھی بنکر مراکز پر جلسوں کا دور مسلسل جاری ہے،
مرحلے وار تحریک کو دھاردار بنانے کے لئے صوبے کے بنکر حاجی افتخار احمد انصاری کی قیادت میں سڑک پر اترنے کو  تیار ہیں، اسی کڑی میں آج شہر میں واقع منظرِ حق مسلم مسافرخانہ کے احاطے میں اترپردیش بنکر سبھا کے زیرِ اہتمام بنکر نمائندوں کا اجلاس حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت اور شکیل احمد انصاری کی نظامت میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں بنکروں کے پاور لوم پر فلیٹ ریٹ ٹیرف کے تحت بجلی پر جاری سبسڈی کے پرانے نظام کو ترمیم کرکے بجلی سبسڈی کو ڈی بی ٹی کے ذریعے براہ راست پاورلوم بنکروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی ریاستی حکومت کی تجویز  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ترمیمی تجویز کی مخالفت میں اترپردیش بنکر سبھا کی جانب سے جاری تحریک سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے حاجی افتخار احمد نے کہا کہ پاورلوم بنکروں کے بجلی پر جاری سبسڈی کے پرانے نظام کو صوبائی حکومت کے ذریعے  ترمیم کرنے کی تجویز بنکر مخالف ہے، یہی وجہ ہے کہ اس تجویز کی مخالفت صوبے کے سبھی بنکر مراکز پر ہو رہی ہے، انہوں نے اس معاملے سے متعلق افسران اور صوبائی وزراء کے درمیان کی گئی گفتگو اور اس کے نتائج کو بھی بتایا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنکروں کے مطالبات کو لیکر وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی جائے گی، اس کے لئے تحریری طور پر ان سے وقت مانگے گئے ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے مطالبہ کو زور دیتے ہوئے حکومت سے کہا کہ 2006 میں جاری حکم نامہ نمبر 1969/24-p-3-2006 کے مطابق فلیٹ ریٹ میں بجلی کی فراہمی کو ہی جاری رکھا جائے اور اسی کے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس حکم نامہ میں ترمیم کی گئی تو پورے صوبے کا بنکر جمہوری طرز پر سیدھی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہے، کیونکہ پاورلوم بنکروں کو بجلی سبسڈی کے نظام میں کسی قسم کی  تبدیلی ناقابلِ  برداشت ہے۔
اس موقع پر مولانا فیاض الدین، تنویر چودھری، محبوب عالم، فضلِ رب، جمال اختر، حاجی محبوب الہی، رئیس احمد، حاجی محمد قاسم، اکبر علی، دستگیر عالم، مشیر عالم، محمد اشرف سبھاسد، صغیر بزمی، محمد ابراہیم، محمد طاہر سبھاسد، حافظ محمد انور سمیت سیکڑوں کی تعداد میں بنکر نمائندگان موجود رہے۔