اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیا اسکا نام روزہ ہے؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 22 May 2018

کیا اسکا نام روزہ ہے؟

از قلم: محمد سحران اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
    رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی سڑکوں اور بازاروں میں عورتوں کا جم غفیر دکھنا شروع ہو گیا، بازار میں جس طرف نگاہ اٹھاو صرف نقاب پوش مسلم عورتیں دکھائی دے رہی ہیں، ہر گلی میں، ہر دکان پر اور ہر جگہ صرف انہیں کا دبدبہ دکھ رہا ہے، عید کی تیاریاں انکی ایک ماہ پہلے ہی سے شروع ہو گئی ہیں اب تو صورتحال یہ ہے کہ بازار میں اندر وہی آدمی جانے کی ہمت کرتا ہے
جسے اپنے نفس پر پوری طرح سے قدرت ہو کیونکہ اس دلدل میں جا کر صحیح سلامت واپس آنا  سب کے بس کی بات نہیں، عورتوں کے دھکے تو وہ جیسے تیسے برداشت کر لے گا لیکن  طنزیہ الفاظ کی تلخی شاید ہی وہ برداشت کر پائے ۔ اسکا تجربہ ایک بار انجانے میں ہوا اور اس عورت کا جملہ بھی جس نے یہ کہا تھا " مردوں کو بازار کرنے میں شرم نہیں آتی " جب بھی یہ جملہ یاد آتا رونگٹے میرے کھڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ میں سنتا تھا کہ زمانہ بدل گیا ہے مگر اتنا بدل گیا ہے پتا نہیں تھا کہ عورتیں مرد ہو گئی ہیں ۔
یہ تو حال ہے عورتوں کا اسکے برعکس مرد حضرات جن کو اللہ تعالٰی نے "قوامون" سے تعبیر کیا اور قوامون سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کسب معاش اور باہر کے کاموں کا انتظام انہیں کے ذمہ ہوتا ہے  لیکن مرد حضرات پورے رمضان صبح سے شام تک خواب خرگوش میں رہتے ہیں انہیں کیا خبر کی کیا ہو رہا ہے وہ تو بس افطار سے کچھ ہی  پہلے اٹھتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ افطار ہی کرنے کیلئے روزہ  رکھا تھا اور بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ آج میں اتنے گھنٹے سویا تو کوئی کہتا ہے کہ میں اتنے گھنٹے سویا اور جو سب سے زیادہ سویا ہوتا ہے وہ اپنے آپ کو بڑا عقلمند اور کامیاب سمجھتا ہے، یہ تو حال ہے مسلمانوں کی ۔ کیا اللہ تعالٰی ہم سے ایسا ہی روزہ چاہتا ہے، اور یہ تو حال ہے روزہ رکھنے والوں کی بے روزادار کی بات تو بہت دور کی ہے اسکا قوم کا کیا ہوگا۔ آج جو ہم ہر طرف مارے کانٹے جا رہے ہیں وہ ہمارے کئے کا نتیجہ ہے ۔ جسکو شاعر نے اس الفاظ میں بیان کیا ہے
            ــــــــــــعـــــــــــ
قوت فکر و عمل پہلے فنا ہو تی ہے
پھر کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے