اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 719 واں حضرت بو علی شاہ قلندر پانی پتی کا عرس آج سے شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 25 June 2018

719 واں حضرت بو علی شاہ قلندر پانی پتی کا عرس آج سے شروع!

محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ(آئی این اے نیوز 25/جون 2018) شہر پانی پت کی مشہور و معروف درگاہ بو علی شاہ قلندر پانی پتی کا آج سے 719 واں عرس کا آغاز ہوگیا ہے جو 26 جون تک جاری رہے گا.
اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ھریانہ وقف بورڈ کی چیئرمین رہیسہ خان اور ڈاکٹر حنیف قریشی سی ای او ھریانہ وقف بورڈ تشریف لائے اور درگاہ کا معائنہ کیا اور اپنے ماتحتوں کو ہدایت دی کہ حضرت بو علی شاہ قلندر پانی پتی کے 719 ویں عرس کے مبارک موقع پر زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور پانی لائٹ کا خصوصی انتظام کیا جائے.
اس موقع پر سنگیتا کالیہ آئی پی ایس پولیس کپتان ضلع پانی پت نے بھی شرکت کی اور ہر قسم کی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور انہوں نے کہا کہ آنے والے زائرین پر نظر رکھی جائے کہ کسی کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے، اور پانی پت سٹی سے ایم ایل اے روہٹ ریوڑی بھی آنے والے زائرین کا تہہ دل سے پرتپاک استقبال کیا اور ہر طرح کی مدد کا بھروسہ دلایا، اسی طرح سمیدہ کٹاریہ ڈپٹی کمشنر پانی پت بھی موجود رہے، خورشید احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ وی بی پانی پت، محمد مبارک ویلفیئر آفیسر، امتیاز خضر اے ڈی ایم او، صوفی اعجاز احمد سجادہ نشین درگاہ بو علی شاہ قلندر، عرفان علی، راشد، ابوبکر، مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی صدر مجلس احرار اسلام ضلع پانی پت، جاوید، اور محمد اقبال بھی موجود رہے.