اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند میں آج سے داخلہ امتحان شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 23 June 2018

دارالعلوم دیوبند میں آج سے داخلہ امتحان شروع!

پہلے دن چار ہزار سے زائد طلباء امتحان میں شریک ہوں گے، طلباء کی بڑھتی تعداد کے مدنظر دارالعلوم اور وقف دارالعلوم میں جدید داخلوں کی تعداد میں اضافے کی امید، خواہش مند طلباء محنت و دعاؤں میں مصروف.

ایس چودھری
ـــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 23؍جون 2018) ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں آج بروز سنیچر سے داخلہ امتحان شروع ہوجائے گا، پہلے روز تقریباً ساڑھے چار ہزار طلباء مادر علمی میں داخلہ کی خواہش لیکر جدید لائبریری کے امتحان ہال میں شریک ہونگے، دارالعلوم وقف دیوبند میں داخلہ فارم کی تقسیم کاسلسلہ بند ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں طلباء کوفارم داخلہ نہ ملنے سے مایوس ہونا پڑا، دارالعلوم وقف دیوبندمیں 9؍ شوال سے امتحان داخلہ کا سلسلہ شروع ہوگا، اس کے علاوہ دارالعلوم زکریا ، جامعہ امام محمد انور شاہ ، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی ، دارالعلوم اشرفیہ ، دارالعلوم فاروقیہ ، المعہد العلمی الاسلامی جیسے اداروں میں بھی داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، حالانکہ اس مرتبہ داخلہ کی خواہش کو لیکر گزشتہ سالوں کے مقابلہ طلباء کی زیادہ تعداد دیوبند میں قیام پذیر ہے اور شب و روز محنت و دعاؤں میں مصروف ہے ، اسی کے مد نظر امید کی ہے کہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند طلباء کی روایتی تعداد سے آگے بڑھ کر زائد طلباء کو داخلہ دینگے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے نتائج آنے کے کئی روز بعد بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دورہ حدیث شریف میں تقریباً ساڑھے چھ سو طلباء کو داخلہ دینے کا اعلان کیاتھا، اس مرتبہ بھی علمی حلقوں میں اس بات کو لیکر چیمی گوئیاں ہیں کہ دارالعلوم دیوبند طلباء کی تعداد کو بڑھانے کو پر غور خوض کیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک مجلس تعلیمی یا شوریٰ کی جانب سے اس طرح کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیاہے لیکن طلباء کی مسلسل بڑھتی تعداد کے مد نظر اس فیصلہ کی توقع کی جاسکتی ہے، وہیں دارالعلوم وقف دیوبند میں بھی اس مرتبہ جدید داخلوں کی تعداد میں بڑھائے جانے کی توقع ہے کیونکہ دونوں اداروں میں ابھی تک داخلوں کی خواہش مند طلباء کی تعداد 20؍ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اعلیٰ جماعتوں میں ابھی بھی داخلہ فارم جمع کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ وہیںدارالعلوم زکریا دیوبند نے بھی گزشتہ سال طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیاتھا ، جس کے مطابق ادارہ میں امدادی داخلوں کی تعداد میں 15؍ سو سے زائد ہونے کی امید ہے ۔
علاوہ ازیں دیگر دینی ادارے بھی اپنے بجٹ کے مطابق زیادہ طلباء کو داخلہ دینے پر غور خوض کررہے ہیں ۔ آج دارالعلوم دیوبند میں پہلے دن داخلہ کے خواہش مند تقریباً ساڑھے چار ہزار سے زائد طلباء نے برائے اول ، برائے دوم ، برائے سوم اور برائے پنجم کے لئے جدید لائبریری میں امتحان دینگے ، جس کے نتائج دو دن کے اندر منظر عام پر آجائیں گے ۔ اس بابت قائم مقام ناظم داخلہ امتحان مفتی عثمان غنی نے بتایاکہ ایک ایک کتاب کی کامیابی کو بنیاد بنایا گیاہے ، آج سے داخلہ امتحان شروع ہونگے، نتائج دو دن کے اندر منظر عام پر آجائیں گے ، جس کے بعد آگے کی داخلہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔