اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: اصفر جاوید کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں MBBS میں انتخاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 24 June 2018

بلریاگنج: اصفر جاوید کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں MBBS میں انتخاب!

حافظ سلمان
ــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جون 2018) اعظم گڑھ نے ہمیشہ امت کو عالم ،ڈاکٹر ، جج، کی شکل میں خدام پیدا کئے جسکی امت ہمیشہ قرض دار رہے گی، آج بھی اعظم گڑھ کے مشہور قصبہ بلریاگنج کے ڈاکٹر جاوید احمد (پروفیسر شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ) جن کا آبائی وطن جگمل پور ہے کے صاحبزادے اور شمیم احمد ایڈوکیٹ کے بھتیجے اصفر جاوید خاں(18) نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اللہ رب العزت کی نصرت سے نیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اپنا نام اندراج کراکر خطہ اعظم گڑھ اور اپنی خاندان کا نام روشن کیا، اللہ پاک اصفر جاوید کو ایک اچھا نیک سیرت اور سماج کا خدمت گزار ڈاکٹر بنائے ۔ آمیـــــن
واضح رہے کہ اصفر جاوید خاں کے بڑے بھائی عرفات جاوید خاں نے بھی گزشتہ سال نیٹ ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کی اور کرناٹک میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سب سے بڑی اور فخر کی بات یہ ہے کہ اس گھرانے سے اب تک ایک درجن سے زائد ڈاکٹرس، اساتذہ اور وکلاء ملت کو دیئے جو ملک کے مختلف کونے میں اپنی خدمات انجام رہے ہیں یا تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں.
اس موقع پر گھر کے لوگوں نے مبارکباد پیش کی، جس میں خصوصی طور پر اخلاق احمد خاں (سابق بی ڈی او) ڈاکٹر فیاض احمد خاں (دادا) ڈاکٹر وسیم خاں (ایم ڈی)، پروفیسر میڈیکل کالج مالیگاوں، ڈاکٹر اشتیاق احمد، پروفیسر مانو حیدرآباد، ڈاکٹر زیڈ فاطمہ، اسوسیٹ پروفیسر حکیم اجمل خاں طبیہ کالج، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر حسیب خاں، ڈاکٹر حسنور خاں، ڈاکٹر شحمہ خاں ندیم خاں شامل ہیں.