اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 29؍نومبر کو سیتامڑھی فساد پر پٹنہ میں اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاج کی تیاری شباب پر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 26 November 2018

29؍نومبر کو سیتامڑھی فساد پر پٹنہ میں اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاج کی تیاری شباب پر!

مسلم بیداری کارواں کی تمام ملی، فلاحی اور سماجی تنظیموں سے حمایت کی اپیل.

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 26/نومبر 2018) آل انڈیا بیداری کارواں نے آئندہ 29؍نومبر 2018 کو سیتامڑھی میں برپا دنگا اور اس میں 82؍سالہ زین الانصاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف اسمبلی کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا اور احتجاج سیتامڑھی کے ان فساد متاثرین کی حمایت اور ہمدردی میں کیا جارہا ہے جو اب تک انصاف سے محروم ہیں، یہ سچ ہے کہ حالیہ فساد میں لٹے پٹے خاندان حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے انصاف اور معاوضہ سے
اب تک محروم ہیں اور ان کے مسائل پر اب تک خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ہے، علاوہ ازیں قتل اور غارت گری کرنے والے شرپسند عناصر ہر طرح کی دار و گیر سے آزاد ہیں اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی تک نہیں ہوسکی ہے، اس کے برعکس محض شبہ کی بنیاد پر درجنوں بے قصور مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل میں ٹھونس دیا گیا ہے، فساد زدہ علاقہ کا مسلم بیداری کارواں کی جانچ ٹیم نے دورہ کیا تھا اور متاثرین سے ملاقات کرکے حقیقت پر مبنی تفصیلی رپورٹ تیار کی تھی، فساد میں نقصانات اور متاثرین کے مطالبات سے حکومت کو واقف کرایا گیا تھا، لیکن اب تک اس پر بھی کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے، ان حالات میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے 29؍نومبر کو اسمبلی کے سامنے ۱۱؍بجے دن میں دھرنا اور احتجاجی مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، کارواں کا ماننا ہے کہ سیتامڑھی مظلومین کی حمایت میں تمام ملی، فلاحی اور سماجی تنظیموں کو شریک ہونا چاہیے، مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے پریس بیان میں کہا ہے۔
 انہوں نے آگے کہا کہ ملک میں کثیر تعداد میں ملی، فلاحی اور سماجی تنظیمیں ہیں جو ہر موڑ پر قوم و ملت کے حق میں آواز بلند کرتی رہتی ہے، اس لئے تمام تنظیموں اور اُن کے ذمہ داروں سے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں توقع کرتی ہے کہ وہ اپنی اپنی تنظیم/ادارہ کے بینر تلے اس دھرنا کی حمایت کرے گی اور مظلومین کا ساتھ دے گی، انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر کے دھرنا اور احتجاجی مارچ کی تیاری شباب پر ہے، بہت ساری تنظیموں کی حمایت مل رہی ہے کچھ ملک کی بڑی تنظیموں کی حمایت کے لئے تنظیموں کے سربراہان کو لیٹر کے ذریعہ بیداری کارواں نے حمایت کی اپیل کے لئے لکھا ہے جن کے جواب کا انتظار ہے۔