اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: جامعہ شیخ الھند انجانشہید میں ششماہی امتحان اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 27 December 2018

اعظم گڑھ: جامعہ شیخ الھند انجانشہید میں ششماہی امتحان اختتام پذیر!

سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/دسمبر 2018) اعظم گڑھ ضلع کے سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں واقع جامعہ شیخ الہند قاسم آباد میں ششماہی امتحان گزشتہ 22/ دسمبر بروز سنیچر کو شروع ہوا اور کل 26/دسمبر بروز بدھ کو مکمل ہوگیا ہے، الحمد للہ تمام طلبہ بہت ہی انہماک کے ساتھ امتحان کی تیاری کی اور اسی انہماک اور جدوجہد کے ساتھ امتحان بھی دیا،
ایک طرف جہاں امتحان کی تیاری ہورہی تھی تو وہیں دوسری طرف گھر جانے کی خوشی بھی تھی، بدھ کو فجر کی نماز کے بعد حضرت مفتی صاحب(مفتی مامون رشید صاحب قاسمی) کا جامعہ کے مدنی ھال میں بیان ہوا، انہوں نے سارے طلبہ کو بہت ساری نصیحتیں کیں، گھر جاکر والدین کی خدمت کرنا، سلام کو عام کرنا، نماز کی پابندی کیساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دینا، اخیر میں حضرت مفتی صاحب نے طلبہ کے سفر کی آسانی اور ان کی کامیابی کی دعا کی، بعدہ سارے طلبہ نے حضرت مفتی صاحب سے مصافحہ کیا اور گھر جانے ک تیاریاں شروع کردی.
واضح ہو کہ کل آخری پرچہ تھا، طلبہ آخری امتحان دینے کیلیے امتحان ہال میں پہنچے اور امتحان دیا اور اس کے بعد ایک دوسرے سے خوشی سے مل کر طلبہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے.