اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا محمد قاسم صاحب با کمال و بے مثال شخصیت کے مالک تھے: مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 31 January 2019

مولانا محمد قاسم صاحب با کمال و بے مثال شخصیت کے مالک تھے: مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی

جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ دیوبند میں تعزیتی اجلاس.

دیوبند(آئی این اے نیوز 31/جنوری 2019) معروف و مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد قاسم صاحب کے انتقال کی خبر سے پورا ملک خاص طور پر دینی و علمی حلقوں میں ایک غم لی لہر دوڑ گئی۔ ان کے چلے جانے سے ہر کوئی غم و اندوہ میں ڈوبا ہوا ہے اسی کے پیش نظر جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ دیوبند میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔
جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ کے مہتتم مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی نے کہا کہ" مولانا کے سانحہ ارتحال سےقوم و ملت کا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے مولانا بیک وقت کئی قومی خدمات انجام دے رہے تھے وہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ (جس کے تحت صوبہ بہار میں بہت سے مکاتب ومدارس چل رہے ہیں )کے بانی، جمعیت علماء صوبہ بہار کے صدر، دارالعلوام دیوبند کے رابطہ مدارس صوبہ بہار کے صدر اور رابطہ کے ایک موقر رکن تھے، مرحوم مولانا قاسم صاحب نے اپنی پوری زندگی درس و تدریس میں گذار دی اور دینی ملی کاموں میں پیش پیش رہا کرتے تھے، وہ ایک صاف گو اور صاف دل ہونے کے ساتھ ساتھ ملنسار بھی تھے۔ ان ہی خدمات جلیلہ کی وجہ سے مرحوم عوام و خواص  میں بے انتہا پسند کئے جاتے تھے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین" ۔
اخیر میں ایصال ثواب اور دعا کا اہتمام کیا گیا جب کہ اس تعزیتی جلسے میں مشہور معروف خطیب مولانا مفتی محمد ساجد صاحب قاسمی  مہتمم جامعہ فیض ھدایت رامپور، قاری معراج الحق صاحب بستوی (مقیم بھیونڈی ممبئ)، مفتی منور حسین صاحب قاسمی،قاری محمد عارف ،مولانا عبد الحنان، قاری دلشاد مدنی، ڈاکٹر نبیل سراجی، قاری سیف الاسلام اور مدرسہ کے اساتذہ وطلباء موجود رہے۔