اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئوآئمہ کے نوجوان نے سی اے کے امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہوکر ضلع کا نام کیا روشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 31 January 2019

مئوآئمہ کے نوجوان نے سی اے کے امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہوکر ضلع کا نام کیا روشن!

فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/پریاگ راج(آئی این اے نیوز 31/جنوری 2019) الہ آباد کے مشہور قصبہ مئوآئمہ کے محلہ پورہ میانجی کے ایک ہونہار طالب علم سعود شمیم اختر انصاری نے الہ آباد ضلع کانام روشن کیا، سعود شمیم نے سی اے کے امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کیا.
غور طلب ہوکہ مئوآئمہ مسلم اکثریتی قصبہ ہے، جہاں تقریبا ۲۰ ہزار کی آبادی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس قصبہ کا کوئی طالب علم سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہو، یہ خبر سنتے ہی مئوآئمہ قصبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے.
مئوآئمہ کے معروف عالم دین مولانا وکیل مظاہری جنرل سکریٹری جمعیت علماء کرلا نے کہا یہ ہم باشندگان مئوآئمہ کے لئے فخر کی بات ہے کہ قصبہ کا ایک نوجوان نے اپنی علمی لیاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کیا، انہوں نے سعود شمیم اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کیا اورروشن مستقبل کی دعائیں دیں.
مئوآئمہ کے معروف سماجی کارکن عمیر جلال نے خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا بڑی خوشی کی بات ہے ہمارے قصبہ کے نوجوان تعلیم کے میدان میں ترقی کررہے ہیں، انہوں نے کہا ہمارے دوسرے نوجوانوں کو ان سے سبق لیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے.
 اس موقع پر نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، انہوں نے کہا نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں ہمہ تن گوش ہوکر محنت کی ضرورت ہے، مفتی قاسمی  نے کہا کہ یہ ہماری لئے بڑی مسرت کی بات ہے کہ ہمارے مئوآئمہ قصبہ کا پہلا طالب علم سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کیا.