اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ صفہ میں شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے لہرایا ترنگا.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 27 January 2019

جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ صفہ میں شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے لہرایا ترنگا.

مسلمان نہ ہوتے تو ہندوستان کبھی آزاد نہ ہوتا: شاہ ملت

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 27/جنوری 2019) 26؍جنوری، یوم جمہوریہ کے موقعہ پر مدرسہ صفہ، بیٹاداس پورامین روڈ، بنگلور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت مدرسہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ معروف عالم دین، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی دامت برکاتہم نے شرکت کی۔ تقریباً صبح نو بجے حضرت شاہ ملت کے دست مبارک سے ترنگا لہرایا گیا
اور طلباء مدرسہ نے قومی ترانہ پڑھا۔ اس حسین موقع پر مدرسہ ہذا کے طلبہ نے جید انداز میں حمد، نعت و تقاریر کا مظاہرہ بھی کیا۔ جس کے بعد مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہدین مسلمان ہیں۔1757ء سے لیکر 1857ء تک فقط مسلمان انگریزوں سے لڑتے رہے۔اس سو سال کے طویل عرصے میں کسی اور قوم کا نام و نشان نہیں ملتا۔انہوں نے تو انگریزی حکومت سے مصالحت کرلی تھی۔کیونکہ آزادی کے لئے جد و جہد نیز جہاد و شہادت کا تصور فقط اسلام میں ہی ملتا ہے، دیگر ادیان و مذاہب درس جہاد و شہادت سے خالی ہیں اور اسلام قید و غلامی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ مسلمانوں نے برادران وطن کو آزادی کا سبق پڑھایا تھا۔اگر مسلمان نہ ہوتے تو ہندوستان کبھی آزاد نہ ہوتا۔لیکن آج مسلمان سے ہی انکی شہریت کا ثبوت مانگا جارہا ہے۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہیکہ آج خود مسلمان اپنی تاریخ کو بھلا بیٹھا ہے۔مولانا نے فرمایا کہ آج ضرورت ہیکہ ہم اپنے مجاہدین آزادی کی تاریخ کو یاد کریں، اپنی نسلوں کو بتائیں، جس تاریخ کو اغیار نے مٹادیا ہے اسے زندہ کریں۔قابل ذکر ہیکہ مذکورہ نشست میں اہلیان محلہ و محبین شاہ ملت بھی شریک تھے۔