اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: روزہ تقوی کا سرچشمہ اور تقوی کے حصول کا ذریعہ ہے: مفتی حفیظ اللہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 30 April 2019

روزہ تقوی کا سرچشمہ اور تقوی کے حصول کا ذریعہ ہے: مفتی حفیظ اللہ قاسمی

محمد حسان ندوی
ــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز30/اپریل 2019) روزہ اسلام کی بنیادوں میں ایک اھم بنیاد ہے، چنانچہ روزہ یہ صرف امت محمدیہ ہی نہیں بلکہ پہلے کی امتوں پر روزہ فرض رہا ہے روزہ یہ تقوی کا سرچشمہ اور تقوی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ سراج العلوم بھیونڈی کے ناظم تعلیمات وجمیعۃ العلماء مہاراشٹر کے منتظم مولانا ومفتی حفیظ اللہ قاسمی نے موضع بھگوتی پور میں منعقدہ اصلاح معاشرہ کے پروگرام سے اپنے خطاب میں عوام سے کیا، مولانا نے مزید کہا کہ روزہ کا حاصل یہ ہے کہ آدمی اپنی نفسانی خواہشات توڑے، شہوانی طاقتوں میں اعتدال پیدا کرے اور آدمی جب بھوکا اور پیاسا ہوتا ہے تو بھوک اور پیاس اس کے نفس کی تیزی کو توڑتی ہے، مولانا نے کہا روزہ اہل تقویٰ کے لئے ایک لگام ہے، نفس کے خلاف لڑنے کے لئے ڈھال ہے، ابرار وصالحین کی ریاضت ہے، روزہ رکھنے سے بہیمیت سے دور اور ملکوتیت سے قریب ہوتا ہے.
مبلغ دین مولانا عبد الصمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے دین کی طرف اور دینی مجالس میں شرکت کی طرف زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر خیر کی مجلس میں شامل اور ہر شر اور برائی والی مجلسوں سے دور رہنا چاہئے اور ہمیں علماء کرام کی قدر و ان کی باتوں پر عمل کرنا چاہیے.
مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم جامع مسجد مہولی نے خطاب کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ اور موجودہ دور کی برائیوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی.
جلسہ اصلاح معاشرہ کی صدارت استاذ العلماء حافظ عبد الرشید فریدہ مارکیٹ مہولی ونظامت مولانا عبد الواحد قاسمی نے انجام دیا، پروگرام کا آغاز حافظ محمد اسجد نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، بعدہ نعت و منقبت کا نذرانہ وثیق رہبر و محب العلماء ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی نے پیش کیا.
اس موقعہ پر مولانا حبیب اللہ حلیمی، مولانا عبد العلیم قاسمی، مولانا وصی اختر، مولانا محمد ادریس قاسمی، عبدالصمد، طفیل احمد، حاجی علی اصغر، سلمان الواحد وغیرہ بطور خاص موجود رہے.