اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وارانسی سے سماج وادی پارٹی نے تبدیل کیا امیدوار، شالنی یادو کی جگہ نریندر مودی کے مقابلے میں اب لڑیں گے تیج بہادر یادو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 29 April 2019

وارانسی سے سماج وادی پارٹی نے تبدیل کیا امیدوار، شالنی یادو کی جگہ نریندر مودی کے مقابلے میں اب لڑیں گے تیج بہادر یادو!

وارانسی(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2019) وزیر اعظم مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی نے اپنا امیدوار تبدیل کردیا ہے، شالنی یادو کی جگہ بی ایس ایف کے معطل شدہ جوان تیج بہادر یادو اب ہونگے اتحاد کے مشترکہ امید وار، آج پرچہ نامزدگی کے آخری دن شالنی یادو اور تیج بہادر یادو دونوں نے اپنا ہرچہ نامزدگی داخل کیا تاہم پارٹی کا کہنا ہے کہ 2 مئی کو شالنی اپنا نام واپس لیں گی اور اتحاد کے امیدوار کی حیثیت سے تیج بہادر یادو کو پارٹی کا انتخابی نشان سائیکل الاٹ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تیج بہادر یادو نے پارٹی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور مودی کے خلاف لڑنے کی دعویداری پیش کی، تیج بہادر یادو خود ایک سابق فوجی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہار جیت اپنی جگہ مگر ایک اصل بارڈر کے رکھوالے کا جھوٹے چوکیدار کو آئینہ دکھانے کا موقع ملے گا، انھوں نے کہا کہ تقریباً دس ہزار اصلی سابق فوجی جوان اور چوکیدار مودی کی قلعی کھولیں گے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق تیج بہادر کی امیدواری سے اب مودی کو واک ور مل گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ کانگریس کی حالت کچھ مضبوط ہو جائے۔