اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل 4 اکتوبر کو خون کا عطیہ دے کر منائے گی اپنا 11واں یوم تأسیس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 3 October 2019

راشٹریہ علماء کونسل 4 اکتوبر کو خون کا عطیہ دے کر منائے گی اپنا 11واں یوم تأسیس!

قدرتی ماحول کو خراب ہونے سے بچاو کے لئے بیداری مہم کا بھی کرے گی آغاز۔۔۔۔
اشرف اصلاحی
__________
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر2019) راشٹریہ علماء کونسل کل 4 اکتوبر بروز جمعہ کو اپنے 11ویں یوم تأسيس پر خون کے عطیہ کا کیمپ لگائے گی جس میں پارٹی کارکنان سمیت عوام خون کا عطیہ دے کر غریب، مجبور، لاچار و مریضوں کو خون مہیا کرائے گی اور سماج میں خدمت خلق کا پیغام دے گی۔ کیونکہ پارٹی کا مقصد ہی عوام کی مدد کرنا اور سماج کے لئے کام کرنا ہے۔مذکورہ باتیں کونسل کے صوبائ صدر ٹھاکر انل سنگھ نے پریس کو جاری بیان میں کہا، انہوں نے کہا کہ پارٹی اس موقع پر خون کے عطیہ کا کیمپ لگانے کے ساتھ ہی فضائ ماحول کو خراب ہونے سے بچاؤ کی مہم چلائے گی۔ جس میں عوام کو ماحول کی خرابی سے ہونے والے نقصان و بیماری کے بارے میں باخبر کیا جائےگا اور اس سے بچنے کی ترکیب بھی بتائی جائے گی۔ وہیں پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لئے عوام کو کپڑے کے بنے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔
    ضلع صدر شکیل احمد نے کہا کہ اس تقریب میں ضلع بھر کے عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ساتھ بھاری تعداد میں عوام بھی خون عطیہ کیمپ میں حصہ لیں گے اور فضائ ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کا عزم کریں گے۔ کیمپ کل 4 اکتوبر بروز جمعہ کو پارٹی کے 11ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر اعظم گڑھ کے جامعتہ الرشاد پر بعد نماز جمعہ 2 بجے دن میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد شہر بھر میں پیدل مارچ کر لوگوں کو ماحول کو خراب کرنے سے رکنے کے لئے بیدار کیا جائے گا۔

اشرف اصلاحی
میڈیا انچارج