اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک میں کورونا سے 32 کی موت، 1251 متاثر وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 31 March 2020

ملک میں کورونا سے 32 کی موت، 1251 متاثر وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے

ملک میں کورونا سے 32 کی موت، 1251 متاثر

وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے

لک میں کورونا وائرس سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1251 ہوگئی ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کے 180 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے اور اب تک اس کے 1251 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 102 صحت مند ہوچکے ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا سے مہاراشٹر میں آٹھ، گجرات میں چھ، کرناٹک میں تین، دلی میں دو، جموں و کشمیر میں دو، مدھیہ پردیش میں تین، کیرلا، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔