اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جس طرح انسان کی غذا کھانا ہے ویسے ہی روح کی غذا قرآن پاک کی تلاوت ہے: مدرسہ اسلامیہ بیری ڈیہہ تکمیل حفظ قرآن پاک کے جلسہ میں مفتی صہیب اعظمی کا خطاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 28 October 2017

جس طرح انسان کی غذا کھانا ہے ویسے ہی روح کی غذا قرآن پاک کی تلاوت ہے: مدرسہ اسلامیہ بیری ڈیہہ تکمیل حفظ قرآن پاک کے جلسہ میں مفتی صہیب اعظمی کا خطاب


رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اکتوبر 2017) مدرسہ اسلامیہ بیری ڈیہہ میں آج جلسہ تکمیل حفظ قرآن پاک کا انعقاد ہوا، جس میں مفتی صہیب اعظمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسان کو زندہ رہنے کیلئے غذا کی ضرورت ہے ویسے ہی روح کی غذا قرآن پاک کی تلاوت ہے، انہوں نے کہا لوگوں میں اب اتنی خرابی پیدا ہو گئی ہے کہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے موبائل دیکھتے ہیں، ہماری صبح موبائل کے میسیج پڑھنے سے ہوتی ہے، حالانکہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے میں بے شمار برکتیں ہیں،انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت پر زور دیا، مزید انہوں نے حافظ قرآن کی فضیلت بھی بیان کی.
واضح رہے کہ مدرسہ ھٰذا کے طالب علم عزیزم محمد انظر ابن محمد قیس نے حافظ محمد شاداب کی نگرانی میں 15سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ مکمل کیا.
اس جلسہ کا آغاز حافظ محمد دانیال کی تلاوت پاک سے ہوا، اور نتع پاک محمد فیضان نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض شادان صاحب اور صدارت محمد یونس صاحب انجام دیئے.
اس موقع پرڈاکٹر شکیل احمد، مولانا محمد الیاس، حافظ ابوحذیفہ، حافظ محمد اشرف، حافظ محمد احسن خان،حافظ محمد عادل، حافظ محمد مرزا احسن بیگ، حافظ محمد عامر، محمد وامق، ڈاکٹر مستقیم احمد سمیت کافی لوگ موجود رہے.