اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اگر ملک میں امن و سلامتی چاہتے ہو تو نفرت کو چھوڑنا ہوگا: مولانا سید ارشد مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 27 October 2017

اگر ملک میں امن و سلامتی چاہتے ہو تو نفرت کو چھوڑنا ہوگا: مولانا سید ارشد مدنی


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شاملی (آئی این اے نیوز 27/اکتوبر 2017) گزشتہ دن بعد نماز عصر تا عشاء جمیعۃ علماء ھند ضلع شاملی کے زیر اہتمام امن و ایکتا کانفرنس شاملی کے مدرسہ امدادیہ تیمور شاہ چوک عیدگاہ پر منعقد ہوئی، جس میں آپسی بھائی چارگی پر زور دیا گیا.
آپ کو بتادیں کہ 2013 مظفرنگر شاملی فساد کے بعد پہلی بار شہر شاملی میں ہند و مسلم کے درمیان پیدا ہوئی دوری کو ختم کرنے کے لیے امن و ایکتا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور سے تشریف حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک کی سلامتی چاہتے ہو اور اس ملک میں ترقی کرنا چاہتے ہو تو آپسی بھائی چارگی بڑھانا ہوگا اور نفرت کو چھوڑنا ہوگا ورنہ نہ مسلم ترقی کر سکتے ہیں نہ ہی ہندوں ترقی کر سکتے ہیں نہ سکھ نہ عیسائی.
اور آج جو ملک میں فرقہ پرست طاقتین بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں ان کو یہ پیغام پہونچا دینا پڑیگا کہ جیسے ہم جنگ آزادی کے موقع پر ایک ہو کر رہے اور انگریزون کے چنگل سے یہ ملک آزاد کرایا تھا آج پہر ہم متحد ہو کر ملک سے بد امنی کو بھی مٹائیں گے.
 کانفرنس میں کیرانہ کے ایم ایل اے ناہد منور حسن اور جمیعۃ علماء ھند ضلع مظفرنگر کے صدر حافظ نظر محمد  صاحب نے بھی خطاب کیا.
کانفرنس میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی، کانفرنس کا اختتام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی دعاء پر ہوا.