اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: ٹوائلٹ کے نام پر ذمہ داروں کا کھیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 27 November 2018

سنت کبیرنگر: ٹوائلٹ کے نام پر ذمہ داروں کا کھیل!

سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 27/نومبر 2018) ٹوائلٹ کے نام پر کھیل ہو رہا ہے، سرکاری اسکیموں میں اہم اسکیم ہے"سوکش بھارت مشن" ہے جس کا مقصد ہے ہر گھر ٹوائلٹ سے منسلک ہو، اس کے لئے اعلی افسران اپنے ماتحتوں کو یہ حکم دے رکھا ہے کہ ہر حال میں اہل لوگوں کو ٹوائلٹ مہیا کیا جائے، تاکہ جلد ازجلد ضلع سنت کبیر نگر کو مکمل طور پر "او ڈی ایف " قرار دیا جا سکے.
ناتھ نگر حلقہ کے تمام گاؤں پنچایتیں ٹوائلٹ تقسیم میں پردھان اور سکریٹری  کے ساتھ ملکر کھیل کھیلے ہیں، گاؤں پنچایت مڑہا راجہ کے ارشد خان نے الزام لگایا کہ انھوں نے سکریٹری یوگیندر کمار گونڈ کو تین  ماہ پہلے دو اہل لوگوں کا نام اور آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی دے چکے ہیں، لیکن سکریٹری کے ذریعے کبھی نام لسٹ میں درج ہو گیا ہے کبھی درج کرلیا جاۓ گا کی بات کہکر گمراہ کیا جا رہا ہے، اس سے ایک ذمہ دار آفیسر کی شبیہ پر شک پیدہ ہو رہا ہے، انھوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سکریٹری اور پردھان کے ذریعہ تقسیم شدہ ٹوائلٹوں کی از سِرنو اعلی افسران جانچ کریں، اور لاپرواہ سکریٹری کے خلاف مناسب قانونی ایکشن لیں، جس سے حکومت کے من موافق اہل لوگ اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔